نئی دہلی، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی اتر پردیش اسمبلی میں انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑے گی۔یہ معلومات پارٹی جنرل سکریٹری اور یوپی کے انچارج غلام نبی آزاد نے دی۔ادھر بی ایس پی سے معطل صاحب آباد کے سبکدوش ہونے والے رکن اسمبلی امر پال شرما بھی منگل کو کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔پارٹی کے یوپی انچارج آزاد نے کو کہا کہ آنے والے دنوں میں اس پر اور شدید بحث کی جائے گی۔کانگریس اکھلیش یادو کی قیادت میں ایس پی سے اتحاد کے لئے غور کر رہی ہے۔اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔اس مسئلے پر کانگریس سینئر لیڈر اور یوپی میں وزیر اعلی کے عہدے کی امیدوار شیلا دکشت نے کہا کہ ایک پارٹی میں دو وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار نہیں ہو سکتے ہیں،اس لئے وہ وزیر اعلی کے امیدوار کے عہدے سے اپنا نام واپس لینے کے لئے تیار ہیں۔